نواز شریف اسمبلی کی مدت 4سال کرنے کا اعلان کردیں:خورشید شاہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 14:03 شام

 

سکھر(مانیٹرنگ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھارہی ہے نواز شریف کو اب چاہئے کہ وہ اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے کا اعلان کردیں۔

جمعہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو تحائف کی بات ہورہی ہے اس کا تعین عدالت ہی کرے گی اور تمام شہادتیں سامنے آنے کے بعد عدالت بہتر فیصلہ کرے گی تاہم حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھا رہی ہے ہم پارلی

منٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں اب نوازشریف کو چاہئے کہ وہ اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے کا اعلان کردیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے جو 4 مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا ہے وہ پیپلزپارٹی کے نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیں، پاکستان کی بہتری اور حق میں ہیں ہم نے کسی جماعت یا فرد کے خلاف کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے کہا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سیاسی لانگ مارچ شروع کریں گے، ہم نے رابطہ مہم شروع کردی ہے، چئیرمین پیپلزپارٹی کی قیادت میں مارچ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ہمارا دوسرا لانگ مارچ رحیم یارخان سے ملتان تک ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔