آج پاکستان میں موجود دس سال کی عمر کے اوپر کا ایک بھی پاکستانی 2116ءمیں زندہ نہیں ہوگا۔تحقیق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 10:43 صبح

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایک تحقیق کے مطابق آج پاکستان میں موجود دس سال کی عمر کے اوپر کا ایک بھی پاکستانی 2116ءمیں زندہ نہیں ہوگا جبکہ اس وقت تک اگر پاکستان کا سائز یہی رہا اور کوئی ناگہانی افتاد نہ ٹوٹی اورآبادی کنٹرول ایساہی غیر متاثر کن رہا تو ملک کی آبادی ایک ارب کے قریب ہوگی۔جدید سے جدید تر ذرائع پیداوار کے باعث غذائی قلت کا تو اندیشہ نہیں ہے تاہم قبرستان زیادہ ہی گنجان آباد ہونگے اور مردے دفنانے پر لڑائی جھگڑے ہوا کرینگے۔قومیں سیکڑوں برس کی پلاننگ کرتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں یہ جمہوریت کا کرشمہ ہ

ے کہ جمہوری حکمرانوں کو اپنی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرنے کا بھی یقین نہیں ہوتا اس لئے وہ پانچ سال کی بھی پلاننگ نہیں کرتے،بس دن گزارتے ہیں اور یہ تو سوچتے ہی نہیں کہ انہوں نے بھی مرنا ہے۔حالانکہ مرنا تو دن ہے ہی،جہاں تک دیگر ممالک کا تعلق ہے وہاں بھی آبادی تو ہوسکتا ہے کنٹرول میں رہے تاہم اموات کم وبیش اسی تناسب سے ہونگے اوران ممالک کے آج دس سال سے اوپر کا شاید ہی کوئی فرد ہو جو2116ءمیں زندہ ہو،اگر ہوا بھی تو اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کے باعث دھرتی پر بوجھ ہی ہوگا۔