کیا موبائل ایپس کا خود بخود اپ ڈیٹ ہونا آپ کو پریشان کر رہا ہے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 02, 2016 | 21:27 شام

 

ہر کسی کے ساتھ ایسا ضرور ہوتا ہے کہ گھر آتے ہی جیسے موبائل پر وائی فائی کنیکٹ ہوتا ہے تو موبائل فون میں موجود ایپس خود بخود اپ ڈیٹ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت دیر بعد موبائل ڈیٹا آن کرنے کے بعد بھی آپ کی ایپس خود بخود اپ ڈیٹ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اس طرح آپ کا سارا موبائل ڈیٹا خرچ ہوجاتا ہے۔لیکن خود بخود ایپس کا اپ ڈیٹ ہونا کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ آپ ان ایپس کو خود ہی سے اپ ڈیٹ ہونے سے روک سکتے ہیں۔گوگل پلے سے اپیس کو خود بخود اپ ڈیٹ ہونے سے

روکا جاسکتا ہے۔چونکہ ہم تمام تر ایپس گوگل پلے سے انسٹال کرتے ہیں۔ تو ایپس انسٹال کرتے ہوئے وہاں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جوکہ (آٹو اپ ڈیٹ ایپس) کے نام سے ہوتا ہے۔جب آپ اس آپشن کو آف کردیں گے تو آپ یہ ایپ خود سے کبھی اپ ڈیٹ نہیں ہوگی۔آٹو اپ ڈیٹ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کی ایپس اپ ڈیٹ رہتی ہیں، لیکن اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ اس سے آپ کا موبائل بہت سلو ہوجاتا ہے اور بار بار ہینگ ہونے لگتا ہے۔