کراچی میں میئر کیلئے مزید اختیارات۔۔یہ منہ اورمسور کی دال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 18:56 شام

 

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں ان دنوں سیاستدانوں کی جیبیں کٹنے کے واقعات پے درپے رونما ہورہے ہیں اور شاطر جیب کترے آنکھ بچاتے ہی انتہائی چالاکی سے جیبیں کاٹ رہے ہیں جس کا ایک اور واقعہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے ساتھ پیش آیا اور چور بڑی آسانی سے ان کی جیب پر ہاتھ صاف کرگیا۔میڈیا کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر کی جیل سے رہائی کے موقع پرایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اورکارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی کہ اسی دوران چور نے رش کا فائدہ

اٹھاتے ہوئےعامر خان کی جیب پر ہاتھ صاف کردیا۔عامر خان کو جب علم ہوا کہ چور نے ان کی جیب کاٹ لی ہے تو وہ اس پر بڑی معصومیت سے چور سے اپیل کرنے لگے اور  انہوں نے کہا کہ چور بھائی آپ میرے پرس میں موجود پیسے رکھ لیں لیکن شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات مجھے واپس کردیں۔