پاکستان میں پٹرول کی نئی قسم متعارف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 19:18 شام

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):قیمت پرانی میں اعلی معیار کا نیا پٹرول آگیا۔ پاکستان میں پٹرول کی نئی قسم متعارف کرادی گئی ہے ۔پاکستانیوں کے لئے اچھی خبریہ ہےکہ گاڑیوں کے انجن ٹھیک رہیں گے اور اب کارکردگی بھی مزید بڑھے گی۔پاکستان میں چلنےوالی گاڑیوں میں اب بانوے رون کا پیٹرول استعمال ہوگا۔اس کی  قیمت وہی  ستاسی رون والی ہوگی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نےکہاہےکہ اب تمام پٹرول اسی معیار کا درآمد کیا جائے گا۔گاڑی مالکان نے پیٹرول کی نئی قسم آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان می

ں ہر روز دو کروڑ لٹر پیٹرول کی طلب ہے جس میں سے زیادہ تر درآمد کیا جاتا ہے۔صارفین کامزید کہنا ہے کہ پاکستان میں بانوے رون کے پیٹرول کا متعارف ہونا خوش آئیند ہےمگر حکومت کو اس کی کوالٹی کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔