اسلام آبادمیں 23مارچ کی تیاریاں مکمل، فل ڈریس ریہرسل جاری ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 09:58 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) :اسلام آباد میں 23مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، فل ڈریس ریہرسل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق،وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی میں یوم پاکستان کے موقع پر موبائل فون سروس بند دن ایک بجے تک بند رہے گی ۔ موبائل فون سروس یوم پاکستان کے موقع پاک افواج پریڈ کی ریہرسل کے باعث بند کی جائے گئی ۔دوسری جانب جڑواں شہروں میں ٹریفک اپنے مخصوص راستوں پر رواں دواں ہے۔ تیئس مارچ کی خصوصی پریڈ کے حوالے سے افواج پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، پریڈ کا انعقاد اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگا ۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ریہرسل جاری ہے، ریہرسل میں فضائیہ کے لڑاکا طیارے اورگن شپ ہیلی کاپٹرزبھی حصہ  لے رہے ہیں ۔ یوم پاکستان کے موقع پرمنعقد ہونے والی پاک فوج کی خصوصی پریڈ میں رواں سال دوست ملک چین کے فوجی دستے اورترکی کے ملٹری بینڈزبھی  شامل ہوں گے ۔ اور ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ پریڈ یادگار رہے گی۔۔۔۔۔۔