یوم پاکستان شایانِ شام طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل۔عام تعطیل کا اعلان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 22, 2017 | 18:29 شام
لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ قوم کل 77واں یوم پاکستان شایانِ شان طریقے سے منائے گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کل تمام سرکاری، غیر سرکاری دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہوگی۔ اس پریڈ کی نمایاں خصوصیت چین کی تینوں مسلح افواج، سعودی عرب کی فوج کے دستے اور ترکی کا فوجی بینڈ ہوگا۔ کل دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ یوم پاکستان کے موقع پر جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔ دیگر شخصیات کے علاوہ جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ پریڈ خاص اور یاد گار رہے گی۔۔۔