پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں نیلام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 19:33 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا، معروف مصور ولیم ڈی کوننگ کی پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں معروف مصور ولیم ڈی کوننگ کی پینٹنگ ریکارڈ66.3 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سات ضرب ساڑھے چھے فٹ کی یہ پینٹنگ ڈی کوننگ نے 1977 میں بنائی تھی جس کو کرسٹی آکشن میں66.3 ملین ڈالر میں خرید لیا گیا ہے ۔دس سال قبل اس تصویر کی نیلامی 27.1 ملین ڈالر میں ہوئی تھی جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔ڈچ نژاد امریکی ڈی کوننگ نے اس پینٹنگ میں کئی رنگ کے آئل پینٹس کو استعمال کیا ہے۔اور اسے شاندار بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔