پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار، اداکار فرحان سعید ہر جگہ ایک ساتھ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 18:33 شام

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار، اداکار فرحان سعید نے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے، تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔یہ دونوں تقریباً ہر ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں، اور وہاں موجود شائقین اور میڈیا کی پوری توجہ اپنی جانب سمیٹ لتیے ہیں۔اور ایسا ہی کچھ ہوا ہم اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر، جب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ اسٹیج پر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اسٹیج پر فرحان سعید نے جب عروہ سے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ

پرفارمر کون ہے،تو عروہ نے کہا کہ وہ علی ظفر کو بے حد پسند کرتی ہیں۔یہ سُن کر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا، تم میرا نام لوگی'، اس پر عروہ پریشان ہوگئیں۔تاہم فرحان سعید کا انہیں مطمئن کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'چلو کوئی نہیں، اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی'۔واضح رہے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا، جس کے بعد مداح طویل عرصے سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔اب یہ دونوں ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔عروہ حسین نے ٹوئٹر پر ہم اسٹائل ایوارڈز کے ایونٹ سے اپنی اور فرحان سعید کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔