حکومت نے نیوز لیک پر کمیٹی بنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 13:50 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کی تحقیقات کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کمیٹی سربراہی کریں گے۔

جب کہ کمیٹی میں حساس اداروں آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک افسر کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا جو کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر تحقیقات میں معاونت کریں گے اور کمیٹی کو حقائق پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، ڈائریکٹر ا

یف آئی اے عثمان انور ، اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی بہ طور رکنِ کمیٹی خدمات انجام دیں گے اور حساس نوعیت کے معاملے پر اپنی پیشہ ورانہ تجاویزات اور رائے دیں گے۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر اس میں ملوث افراد سے تفتیش کرے گی، شفاف تحقیقات کے لیے حکومت پہلے ہی اپنے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو عہدے سے فارغ کر چکی ہے جب کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

انکوائری کمیٹی کے سربرا جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا 1981 سے 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے ہیں اور آج کل ایک معروف تعلیم ادارے میں بہ طور لاء پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔