امریکا میں کانگریس اورسینٹ کے ارکان کا انتخاب بھی آج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 18:13 شام

واشنگٹن (مانیٹرنگ) امریکا میں صدارتی انتخاب کے ساتھ ساتھ کانگریس اورسینٹ کے ارکان کا انتخاب بھی آج ہوگا، موجودہ کانگریس اور سینٹ میں اس وقت ری بپلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔

ایوان نمائندگان اور سینٹ کے سو میں سے چونتیس ارکان کا انتخاب بھی آج کیا جائے گا، کانگریس میں ری بپلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ اکثریت حاصل کرتے ہیں یا ایک بار پھر ری پبلکن کا راج ہوگا یہ ہی مستقبل کے صدر کے اختیارات کا فیصلہ کریگا۔

ہیلری جیتیں لیکن کانگریس میں اکثریت ری پبلکن

کی برقرار رہی تو ہیلری کلنٹن کو اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، سینٹ اور ایوان نمائندگان تمام امدادی رقوم کی منظوری دیتا ہے، اسی ایوان نے اوباما انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود پاکستان کی امداد رکوائی۔