ریحام نے عمران پر ایک اور الزام لگا دیا،شریک جرم ہونے سے انکار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 18:24 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے شادی کی تاریخ کیوں چھپائی اور اس کے پیچھے کیامقصدتھا، انہوں نے کہاکہ جب شادی ہوجائے تومیاں کی بات سننی پڑ تی ہے،ریحام خان نے کہانہ میں جانتی تھی کہ دومہینے سے بات پوشیدہ رکھی جائے گی اورنہ ہی میرا اس میں کوئی ہاتھ تھا۔سوال یہ کہ کیا عمران ہی شادی چھپانے کے اکیلے قصور وار ہیں،اگر یہ جرم ہے یہ ریحام شریک جرم کیوں نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام آج کامران خان میں گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے شادی کی تاریخ کیوں چھپائی ۔اوراس کے پیچھے کیامقصدہے۔انہوں نے کہاکہ جب شادی ہوجائے تومیاں کی بات سننی پڑ تی ہے۔ریحام خان نے کہانہ میں جانتی تھی کہ دومہینے سے بات پوشیدہ رکھی جائے گی اورنہ ہی میرا اس میں کوئی ہاتھ تھا۔ایک تھرڈ پارٹی نے یہ بات ریلیز کی۔نکاح 31اکتوبرکوہوالیکن مجھے نہیں معلوم کہ یہ وقت کیوں منتخب کیاگیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کوجب عمران خان کی شادی کے حوالے سے خبریں موصول ہوناشروع ہوئیں توانہوں نے کہاتھاکہ میں اپنانام جمائمہ خان سے تبدیل کرکے جمائمہ گولڈ سمتھ رکھ لوں گی۔ اورانہوں نے ایساہی کیاجبکہ ایک برطانوی جریدے میل آن لائن نے عمران کی شادی کی خبرسب سے پہلے چلائی تھی۔نجی ٹی وی کے اینکراورسینئرصحافی کامران خان نے کہاکہ ریحام خان کےشادی کی تاریخ کوچھپانے کے اس انکشاف کی ٹائمنگ بہت اہم ہے ۔کیایہ ایک سابق اہلیہ کاانتقام ہے یااس کے پیچھے سیاسی مقاصدکارفرماہیں۔اس حوالے سے سینئرصحافی عارف نظامی نے انکشاف کیاکہ ان کی پہلی شادی بھی کامیاب نہیں ہوسکی تھی اوران کاصحافت کاکیرئیربھی نہیں چل سکااوران کی فلم بھی فلاپ ہوگئی وہ کافی سخت اورتلخ مزاج خاتون ہیں جہاں تک اس بات کاتعلق ہے کہ ان کے اورعمران خان کےتعلقات ختم ہوچکے ہیں توانہیں یہ باب بندکرکے آگے سوچناچاہیے ۔