پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی جبکہ عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے یہ فہرست آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی جس میں واضح طور پر دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے حساب سے ٹیسٹ بیٹسمینوں آسٹریلوی بلے باز اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے اور کپتان مصباح الحق بدستور 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولرز رکی رینکنگ میں بھارتی اسپینر ایشون سرفہرست جبکہ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر آگئے۔