تین سورمے پاک فوج کے جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے گر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 19:07 شام

لاہور(وعب ڈیسک) پاکستانی عوام کے نعروں کی گرج اور پاکستانی جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے گھبراکرتین بھارتی فوجی اپنا توازن کھوتے ہوئے زمین پرجا گرے اور بھارتی پرچم بھی زمین پر جا گرا۔ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران3 انڈین فوجی گرپڑے ، ایک بارڈر دروازہ کھولنے سے کچھ دیر قبل پریڈ کی تیار ی کرتے ہوئے ،دوسرا تقریب میں بارڈر لائن پر جھنڈا اتارنے کی تقریب میں جبکہ تیسرا تقریب کے اختتام پر جھنڈا لیکر جاتے ہوئے لڑکھڑا کر گر پڑا۔ بھارتی فوجیوں کا گرنا تھا کہ سارے کا سارا پریڈ لاؤنچ نع
رہ تبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائیندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، واضح رہے کہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب میں خصوصی شرکت کیلئے چین سے آئے وفد نے بھی شرکت کی۔چینی شہری بھی اس موقع پرپاکستان زندہ باداورپاک افواج زندہ باد کے نعرے بلندکرتے رہے۔ جبکہ پاکستان رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر غیر ملکی بھی تعریف کرنے اوران کی ویڈیو بنانے پر مجبور ہو گئے اور ان کے ساتھ خصوصی طورپر سلفیاں بھی بنوائیں۔