میڈم پریذیڈنٹ ہلیری کلنٹن کا وائٹ ہائوس تک کا تاریخی سفر‘

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 06:40 صبح

واشنگٹن(مانیٹرنگ) ’میڈم پریذیڈنٹ ہلیری کلنٹن کا وائٹ ہائوس تک کا تاریخی سفر،جی ہاں نیوز ویک نے ٹائٹل پراسی سرخی کے ساتھ ہیلری کی تصویر کے ساتھ اپنا جریدہ آئوٹ کردیا تھا۔برطانوی روزنامے گارجین کے مطابق امریکی جریدے نے انتخابات کے نتائج سے قبل ہی اپنی اشاعت میں ہلیری کو فاتح قرار دے دیا تھا۔ نتائج توقعات سے برعکس نکلنے پر نیوز ویک کو اپنی ایک لاکھ 25 ہزار کاپیاں واپس منگوانا پڑ گئیں۔ نیوز ویک نے جریدے کے سرورق پر ہلیری کلنٹن کو فاتح قرار دیتے ہوئے لکھا تھا ’میڈم پریذیڈنٹ ہلیری کلنٹن

کا وائٹ ہا¶س تک کا تاریخی سفر‘۔