ہارر فلم '' بو آمیڈا ہالووین '' نے سب ہارر فلموں کو مات دے دی

2016 ,اکتوبر 31



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) مزاح سے بھرپور ہالی ووڈ ہارر فلم"بو آمیڈا ہالووین" کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج ،  یہ فلم ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ۔ فلم کی کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن کا سامنا ہالووین کے موقع پر بدروحوں اور زومبیز سے ہو جاتا ہے ۔ فلم مجموعی طور پر 5 کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کما چکی ہے ۔ ایکشن تھرلر فلم انفرنو  ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔ ٹام کروز کی ایکشن فلم "جیک ریچر نیور گو بیک" چھیانوے لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ 

متعلقہ خبریں