صدر پر دو لاکھ، 95 ہزار ڈالر رشوت لینے کا الزام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 07:31 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ) رشوت کرپشن اور بد عنوانی کے الزامات سے کسی بھی ملک کے بڑے بڑے عہدیدار ملوث ہیں ایسا ہی ایک الزام صدرپر بھی لگایا گیا ہے وہ بھی دو لاکھ، 95 ہزار ڈالر  کی رشوت لینے کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر پر سابق سیاسی حلیف سے ایک بڑی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔برازیل کی سابق صدر جیلما روسیف کے وکلا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے جانے والے دستاویزات میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ ان الزامات کو ثابت کر سکتے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مائیکل ٹیمر کو دو ل

اکھ، 95 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی گئی تھی۔ مائیکل ٹیمر کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے خدشات سامنے آنے کے بعد برازیل کی کرنسی 5.7 فیصد تک گر گئی۔ برازیل کے صدر کے خلاف رشوت لینے کے الزامات ایک تعمیراتی کمپنی کے سابق سی ای او اوٹاویوازیویڈو نے عائد کئے ہیں۔