برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے اسلام قبول کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 19:16 شام

 

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) : برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ریاض ٹائسن محمد رکھ لیا ہے۔ہیوی ویٹ چیمپئن کی سوشل میڈیا پر پروفائل تصویر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے، جس میں ٹائیسن فیوری نے مسلم لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا، خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

x; width:400px" />

انہوں نے ریاض ٹائسن محمد کا نام انتخاب کرتے ہوئے لکھا کہ تمام مذاہب متحد ہے، خدا کی جانب سے یہ دنیا دی گئی ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ خدا کے کلام کے مطابق زندگی گزاریں۔ٹائیسن فیوری نے نو منتخب امریکی صدر کا نیا نگہبان بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ برطانیہ کی آزادی پارٹی کے امیدوار کو بھی حمایت کی پیشکش کی۔۔سوشل میڈیا پر انکے حامیوں کا کہنا ہے کہ ٹائیسن فیوری نے لیجنڈری باکسر محمد علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسلام قبول کیا ، باکسر محمد علی نے 1964 میں اسلام قبول کیا تھا۔فیوری نے اس حوالے سے کمنٹس میں لکھا ہے کہ کاسیوس کلی، محمد علی بنا اور آج پچاس سال بعد فری ٹائیسن ریاض محمد بن گیا۔ٹائسن فیوری کا امریکی انتخابات سے متعلق کہنا تھا کہ عظیم ملک امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے ، اور یہی وقت ہے کہ برطانوی شہری بھی ایسا کریں۔ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے ناقابل شکست فائٹر ہیں، وہ پچیس مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے بلکہ اٹھارہ بار حریف کو ناک آؤٹ کیا، آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن پر قابو پانے کیلئے کوکین کا استعمال کرتے رہے ہیں، جس کے بعد برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول انکا باکسنگ لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔