پاکستانی کرکٹرز مچھلیوں کے شکارپر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 07, 2016 | 17:00 شام
ولنگٹن: (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے ساتھی کھلاڑی یونس خان کے ساتھ مل کر سمندر میں مچھلی کا شکار کیا اور خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر انہوں نے بہت سی تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کو مچھلی کے شکار کا بہت شوق ہے، اس لئے انہوں نے مصباح الحق کو سمندر میں جانے کیلئے راضی کیا۔
اس موقع پر مصباح الحق کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔خیال رہے کہ یونس خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھیں 2009ء سے مچھلی کے شکار کا شوق چڑھا ہے۔ یہ وہی دور تھا جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتانی کے معاملے پر جاری ایک بیان پر انھیں طلب کیا تھا۔ اب تک قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی مچھلی کے شکار کے ایڈونچر پر یونس خان کے ہمراہ جا چکے ہیں۔