پاکستان کی تقدیر کے فیصلے کرنے کے لئے کاٹھے انگریز اپنے آقاﺅں کے دیس میں پھر سر جوڑیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 18:55 شام

لندن (مانیٹرنگ)ایک بار پھرلندن پاکستانی اپوزیشن سیاست دانوں کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ کچھ لندن پہنچنے والے ہیں اور کچھ پہنچ چکے ہیں۔ پاناما کے معاملے پر تحریک انصاف، عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ حکومت مخالف جماعتیں ہیں۔ پاناما کے معاملے میں سرگرم سیاستدانوں کی لندن روانگی سے متعلق چہ میگوئیاں پھر شروع ہو گئی ہیں۔طاہر القادری پہلے سے لندن میں ہیں۔ شیخ رشید بھی پہنچ گئے ہیں۔ چودھری سرور بھی برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ جہانگیر ترین بھی کل پہنچ جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے شیخ ر
شید کی ملاقات کا امکان ہے۔ چودھری سرور، قادری ملاقات بھی متوقع ہے۔ تاہم یہ ملاقات تو اک بہانہ ہے، سیاسی چپقلش کا سلسلہ بہت پرانا ہے۔عمران خان بھی لندن جارہے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان لندن سے اسلام آباد کو بند کرنے کا تالہ لینے جارہے ہیں۔