بنگلہ دیشی بالر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کو رہا کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 17:42 شام

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک ): بنگلہ دیشی فاسٹ بالر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جاسمین جہاں کو ڈھاکا کی مقامی عدالت نے گیارہ سالہ ملازمہ کو شدید زدوکوب کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا ۔ اتوار کی دوپہر بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے سرگرم عدالتی ٹریبونل کی جج تن جینا اسماعیل نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر جوڑے کو رہا کیا جا رہا ہے ۔ متاثرہ ملازمہ نے بھی گزشتہ دنوں کمرہ عدالت میں بیان دیا تھا کہ شہادت اور ان کی بیوی نے اسے تشدد

کا نشانہ نہیں بنایا تھا ۔ واضح رہے کہ شہادت حسین پر ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں  14 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔