راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کے مخالفوں نے بھی بینرلگا دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 10:19 صبح

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ) راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کے  مخالفوں نے بھی  بینرلگا دیئے بظاہر انکو جنرل راحیل شریف کی حمایت قرار دیا جارہا تاہم اس میں ان کو ریٹائرمنٹ کی ترغیب دی گئی ہے۔اس حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے" شہری نے راولپنڈی کی شاہراہوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز آویزا ں کر دیے ہیں جن میں آرمی چیف سے 2018ءکے انتخابات لڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

شہری نے بینرز میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2سال تک سیاست کرنے کی پابندی کو بھی ختم کیا جائے تاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں اور وزیرا عظم منتخب ہو سکیں ۔بینرز میں آرمی چیف سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی درمیان انتشار کی سیاست کو ختم کرایا جائے ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی اسلام آبا د اور راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی جانب سے آرمی چیف کے حق میں بینرز لگائے جاتے رہے ہیں جن میں حکومت سے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینے کے مطالبات درج ہوتے تھے ۔