کافی امراض قلب سے بچاﺅ کیلئے مفید ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 20:34 شام

 

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) : امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کافی امراض قلب سے بچاﺅ کیلئے مفید ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی ماہرین کی خواتین اور مردوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ 5 پیالی کافی پیتے ہیں انہیں امرض قلب کا عارضہ نہیں ہوتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کے معاملے میں کچھ لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں اور وہ اکثر محسوس کرتے ہیں کہ کافی ان کے دل پر اثر کررہی ہے تو انہیں کافی نوشی ترک کردینا چاہئے تاہم جن لوگوں کے سامنے کوئی ٹھوس بات نہ آئے انہیں

کافی سے لطف اندوز ہوتے رہنا چاہئے۔ماہرین کہتے ہیں کہ کافی میں موجود کیفین بعض لوگوں کے دل کی دھڑکن کو قدرے تیز کردیتی ہے، کافی سے وہ شریانیں بھی تنگ ہوسکتی ہیں جو دل اور پھیپھڑوں سے ذرا دور والے اعضاء میں ہوتی ہیں۔ماہرین کے مطابق کافی میں پائے جانیوالے بعض اجزاء سے خون میں کولیسٹرول معمول سے بڑھ جاتا ہے، لیکن اگر کافی کو نتھار لیا جائے تو ان اجزاء سے بچا جاسکتا ہے، اگر کافی نتھاری ہوئی ہو تو کولیسٹرول پر زیادہ اثر نہیں پڑتا، کافی پیتے سے اگر دل کی دھڑکن میں معمولی اضافہ محسوس ہو تو رفتہ رفتہ کافی کے استعمال میں کمی کردینا چاہئے۔