حیرت ہوتی ہے کہ فنکاروں کے درمیان قربتوں کی خبریں آتی کہاں سے ہیں، شردھا کپور
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی فلم اسٹار شردھا کپور کہتی ہیں کہ وہ اکیلی خوش ہیں اور اپنی فلموں سے محبت میں گرفتار ہیں لیکن ان کی فرحان اختر سے قربت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ بالی وڈ کے اسٹائلش فنکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے بھی اپنی اداکاری سے بہت کم وقت میں کروڑوں دلوں میں جگہ بنالی ہے، شردھا کو اپنی آنے والی فلم راک اسٹار 2 سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن اس وقت وہ اداکار فرحان اختر کے ساتھ قربتوں سے متعلق خبروں پر بہت پریشان ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھاکہ وہ ان فنکاروں میں شامل ہیں جو دوسرے اداکاروں کے ساتھ دوستی کی افواہوں کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں۔ درحقیقت میں اکیلی رہ کر بڑی خوش ہوں اور اپنے کام سے محبت میں مصروف ہوں، میرے والدین مجھے اس قسم کی خبروں پر پرسکون رہنے اور اسے زندگی کا حصہ سمجھنے کی تلقین کرتے ہیں۔شردھا کپور کا کہنا تھاکہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ فنکاروں کے درمیان قربتوں کی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔ یہ بہت بُری اور غیر منصفانہ بات ہے۔ یہ کسی بھی اداکار کے لیے انتہائی برا ہوتا ہے جب اس کی کسی کے ساتھ تعلق کی خبریں شہ سرخی بن کر نظر آتی ہیں۔