کی بورڈ میں صرف ان ہی دو کیز پر ابھار ہوتے ہیں، باقی پر نہیں۔کیوں؟؟؟؟۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 18:49 شام

ہر کمپیوٹر کی بورڈ پر ایف اور جے والے دو بٹنوں پر ننھے ننھے سے اُبھار ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر کی بورڈ بنانے والے سانچے (ڈائی) میں خرابی کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔دراصل کی بورڈ پر ایف اور جے والی کیز کو ’’ریفرینس کیز‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ کواٹرکی بورڈ میں پہلے ان ہی دونوں کیز پر دونوں ہاتھوں کی شہادت والی انگلیاں رکھی جاتی ہیں جس کے بعد باقی انگلیاں خود بخود مطلوبہ ترتیب میں آتی چلی جاتی ہیں۔ٹائپنگ کی پیشہ ورانہ تربیت میں سب سے پہلا

سبق بھی یہی ہوتا ہے جسے کی بورڈ بنانے میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ پروفیشنل ٹائپسٹ کےلئے کی بورڈ کی طرف دیکھنا سختی سے ممنوع ہوتا ہے۔