بے رحم قاتل نے قتل کے بعد خاتون کی نعش نالے میں پھینک دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 15:23 شام

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)۔ مقروض نے قرضدار کی بہن کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا اور اسی خاتون کی نعش کو نالے میں پھینک دیا۔ پولیس کاچیگوڑہ نے اس قاتل کو گرفتار کرلیا۔ کاچیگوڑہ پولیس نے کارروائی انجام دیتے ہوئے قاتل مہندر کو گرفتار کرلیا مقروض اور قرضدار ایک ہی بستی کے ساکن تھے اور دونوں ایک ہی دفتر جی ایچ ایم سی میں کام کرتے تھے۔ مہندر شیر مارکٹ میں سرمایہ کاری کرتا تھا اور اس نے اپنے ساتھی ملازم راماسوامی سے اس سلسلہ میں انویٹ کرنے کیلئے ایک لاکھ روپئے قرض بھی لیا تھا جس کی ادائیگی میں وہ پس و پیش کا شکار تھا اور قرض کی ادائیگی سے متعلق ٹال رہا تھا۔ اس دوران مہندر نے راماسوامی کی بیٹی ارچنا جس سے اس کے دوستانہ تعلقات تھے۔ ایک ہزار روپئے قرض لیا تھا اور قرض کو ادا کرنے کیلئے اس خاتون نے اسے بس اسٹاپ پر طلب کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نے ایک نشیلی شئے رومال میں رکھ کر ارچنا کو بیہوش کردیا اور چہرہ کو پلاسٹک کور سے ڈھانک کر اس کا قتل کردیا اور اس کی نعش کو برکت پورہ کے علاقہ میں ساگر نالے میں پھینک دیا اور راہ فرار اختیار کرلی۔ ارچنا مطلقہ خاتون تھی۔ کاچیگوڑہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔