بجلی ہو نہ ہو۔۔۔وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ آدھی کرنے کا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 19:18 شام

 

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں نصف کمی کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر منگل سے عملدرآمد ہو گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے شہروں میں اب بجلی کی لوڈشیڈنگ چھ گھنٹے سے کم کر کے تین اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے کم کر کے چار گھنٹے کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزارت

پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی وہاں لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق ہی رہے گی ان کے دورانیئے میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے عیدین اور قومی ایام پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعللان ہوتا ہے مگر کبھی عمل نہیں ہوا۔