آٹھ نومبر کو بی پی ایل کے میچز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 15:54 شام

بی پی ایل کا آغاز 4 نومبرکو ہوا تھا تاہم شدید بارش کے باعث اب تک کوئی میچ مکمل طور پر نہیں کھیلا جاسکا تاہم میچوں کے پوائنٹس تمام ٹیموں میں برابر تقسیم کردیے گئے تھے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور راج شاہی کنگز کے درمیان ہوا تھا لیکن یہ میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا تاہم بی پی ایل کی گورننگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام میچوں کو دوبارہ کھیلا جائے گا۔

کومیلا اور راج شاہی کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد

آفریدی کی ٹیم رنگپور رائڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں 10 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انھیں رنگپور کی جانب سے کپتانی کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انھوں نے معذرت کی ہے۔چٹاگانگ ویکنگز بمقابلہ بریسال بلز، کومیلا اور ڈھاکا ڈائنامٹس کے درمیان 5 نومبر کو شیڈول میچز 14 نومبر کو ہوں گے۔نئے شیڈول کے مطابق بریسال اور کھلنا، رنگپور اور راج شاہی کے جو میچز 6 نومبر کو ہونے تھے وہ بالترتیب 20 نومبر کو چٹاگانگ اور 28 نومبر کو ڈھاکا میں ہوں گے۔آٹھ  نومبر کو لیگ کا پہلا میچ کومیلا اور چٹاگانگ کے درمیان ہوگا جبکہ اسی دن دوسرا میچ بریسال اور ڈھاکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔