پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 19:46 شام

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔  شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اولاد کی نعمت سے نوازا ہے جب کہ زچہ و بچہ دونوں روبہ صحت ہیں جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ مزید انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی ذی روح کا آنا بہت بڑا معجزہ ہے اور مجھے باپ بننے پر فخر ہے۔