کائونٹ ڈائون شروع،ماہرین نے 48گھنٹے اہم قرار دے دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 18:24 شام

 
اسلام آباد:(مانیٹرنگ) کے پی کے میں گورنر راج کے حکومتی آپشن پر بھی برف پڑ گئی، وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ کو مزید آکسیجن مل گئی ہے، وزیر اعظم ہاؤس کو قریبی رفقا نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی کے میں گورنر راج لگایا جائے تو وفاقی حکومت کو بچایا جا سکتا ہے، بصورت دیگر وزیر اعظم پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا، سوموار کو طویل اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کے پی کے میں گورنر راج نہ لگایا جائے اس سے مزید حالات خراب ہو سکتے ہیں، واضح رہے کہ کے پی کے میں گورنر راج نہ ل
گانے کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبہ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے، ماہرین کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، وزیر اعظم رہتے ہیں یا نہیں ۔