مرکز نے پرویز خٹک کو بھی دھمکی لگادی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ) وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے احتجاج کے لئے اسلام آباد آنے پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو عام آدمی تصور کیا جائے گا۔کسی مسلح جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سیکرٹری خیبر پی کے نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو سرکاری پروٹوکول دینے کی درخواست کی تھی۔