ن لیگ جمہوریت اور نواز شریف میں سے کسی ایک کے انتخاب کےدو راہے پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 30, 2016 | 17:32 شام

لاہور(مانیٹرنگ ) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کو نوازشریف کے عہدے اور جمہو ریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کر ناہوگا ،(ن) لیگ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے اور خود ہی ملک میں آگ لگا رہی ہے ، پیپلزپارٹی کے4مطالبات تسلیم کر لیں ورنہ ہمارے لانگ مارچ کو سامنا کر نے کیلئے تیار ہوجائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں تو انکے لیے اچھا ہوگا ورنہ نوازشر یف کے عہدے کیساتھ ساتھ حکومت سے بھی ہاتھ دھوبیٹھی گی کیونکہ ملک میں قوم نے فیصلہ کر لیا ہے وہ کر پشن کر نیوالوں سے پائی پائی کا حساب لیکر دم لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو اگر جمہو ریت سے لگاؤ ہے تو انکو نوازشریف کے عہدے اور جمہو ریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کر ناہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزا ز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی ضد اور ہٹ دھر می کی وجہ سے اپنی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے وہ خود ہی ملک میں آگ لگا رہے ہیں ۔