حضرت بہاء الدین زکریا کا 777 واں 3عرس، سجادہ نشین شاہ محمود کی کس نے ٹانگ کھینچ لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 17:06 شام

ملتان:(مانیٹرنگ)حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے 777 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے تاہم اس موقع پر مزار کی سجادہ نشینی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 

حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے 777 ویں عرس کی تقریب کا باقاعدہ آغازسجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزارکوعرق گلاب سے غسل دے کرکیا، شاہ محمود قریشی نے مزارپرفاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادربھی چڑھائی۔&n

bsp;حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس  کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 100 افراد کا قافلہ بھی ملتان پہنچ گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں مزارکے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی بھی بھی موجود تھے، دونوں بھائیوں کے درمیان سیاسی اختلافات کے بعد مزارکی سجادہ نشینی کے اختلافات بھی کھل کرسامنے آ گئے اور مزارکوغسل دینے کی تقریب کے دوران شاہ محمود قریشی اورمرید حسین قریشی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ مخدوم مرید حسین قریشی کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے جب کہ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کا تعلق پاکستان تحریک ناصاف سے ہے۔