مائیکرو سافٹ کمپنی نے اپنا پہلا ونڈوز ٹین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف کروا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 30, 2016 | 19:15 شام

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اپنا پہلا آل ان ون ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر  صارفین کیلئے متعارف کرادیا ہے، جو ایلومنیم سے تیار کیا گیا ہے جس کیساتھ 28 انچ کی پکسل سنس ڈسپلے ٹچ اسکرین بھی ہے۔اسکرین کی موٹائی محض 12.5 ملی میٹر ہے، مائیکروسافٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سب سے پتلی ایل سی ڈی اسکرین ہے، جو کسی آل ان ون کمپیوٹر کیلئے تیار کی گئی ہے۔یہ اسکرین گوریلا گلاس سے تیار کی گئی ہے اور اس پر 13.5 ملین پکسلز 192 کے ساتھ موجود ہیں، اپنے ڈیزائن سے ہٹ کر بھی سرفیس اسٹوڈیو بہت

زیادہ طاقتور ہے، جس میں کواڈ کور انٹیل کور آئی سیون پروسیسر، 2 جی بی اسٹوریج، 980ایم گرافکس اور اسٹیریو 2.1 اسپیکرز ڈولبی آڈیو ٹیوننگ کیساتھ ہیں۔نئے کیمپوٹر میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کیلئے ایک مائیک بھی ہے، 2399 ڈالر کی اس ڈیوائس کو مائیکرو سافٹ نے اب تک کا سب سے طاقتور کمپیوٹر قرار دیا ہے جو نومبر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔