شمالی علاقہ جات برف باری کی لپیٹ میں آگیے،پورے ملک کا موسم بدلنے لگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 09:51 صبح

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ)دیامر میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ شب دیامر میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ برف باری کے بعد نزلہ ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں سے قدر چھٹکارہ مل جائے گا ۔ دوسری جانب ملک بھر کے مختلف شہروں میں خشک سردی کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکارہورہے ہیں.