اعلان کر کے خفیہ معاہدہ؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 11, 2016 | 10:11 صبح
سیول(مانیٹرنگ)جنوبی کوریا آئندہ ہفتے جاپان کے ساتھ ابتدائی خفیہ فوجی معاہدے پر دستخط کریگا۔ ملکی میڈیا کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان آئندہ ہفتے ہونیوالے دو طرفہ اجلاس کے موقع پر خفیہ معلومات کے تبادلے کے ابتدائی فوجی معاہدے پر دستخط کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں دو طرفہ مذاکرات بھی جاری ہیں۔ واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کے دور منعقد ہو چکے ہیں۔ تاہم ابھی اس معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔