5جی آگیا میدان میں ۔۔۔۔ہے جمالو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 07:26 صبح

لندن (ویب ڈیسک) ٹیلی کام سہولیات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی نوکیا نے دنیا بھر میں موبائل فون صارفین کو فور جی اور فائیو جی ٹیکنالوجی پر منتقل اور تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی۔

موبائل فون کمپنی اورنج کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیئے، دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کی لیبارٹریز کو استع

مال کرتے ہوئے فائیو جی ٹیکنالوجی کے تحت نوکیا فلیکس بیس سٹیشن سے استفادہ کرتے ہوئے ریڈیو ایکسیس پورٹ فولیو، ایئر فریم ڈیٹا، سنٹر پلیٹ فارم، ٹیلکو کلاؤڈ اور سائبر سکیورٹی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کیلئے نئی اپیلی کیشن متعارف کرائی جا سکی۔

اس حوالہ سے اورنج کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ایلائن میل ابرٹی نے کہا ہے کہ 2020ء میں مؤثر حکمت عملی کے تحت نوکیا کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے حوالہ سے کام کرنے کا مقصد اپنی سروسز کو فور جی سے فائیو جی پر منتقل کرنے کے مقاصد کو خوش اسلوبی سے حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی سہولیات سے صارفین کی روزمرہ زندگی، ڈیجیٹیل ورٹیکل انڈسٹری میں بہتری آئے گی۔

نوکیا کے چیف انویشن آپریٹنگ افسر مارک روآنی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اورنج کمپنی کے ساتھ دنیا بھر میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اشتراکی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں اور اس کیلئے نوکیا اپنے تجربات سمیت بیل لیبارٹریز، بریڈتھ ریڈیو، آئی پی اور آپٹک ٹیکنالوجی کے ساتھ تعاون فراہم کر رہے ہیں۔(ش س م)