نادیہ حسین بیوٹی پراڈکٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 13, 2016 | 18:02 شام
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی آئی پاکستان نے بین الاقوامی شہرت یافتہ سکن کیئر برانڈ (ری پاور) کو پاکستان میں متعارف کروادیا ، پاکستان میں بیوٹی پراڈکٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر سپر ماڈل نادیہ حسین کو مقرر کیا گیا ۔ اس موقع پر معروف بیوٹیشن مسرت مصباح کا کہنا تھا خواتین کا سجنا سنورنا ایک قدرتی امر ہے موجودہ دور میں خواتین میں سجنے سنورنے کے رجحان میں اضافہ ہوا اور اب ان کی اولین ترجیح معیاری پراڈکٹ ہوتی ہیں ۔ سپر ماڈل نادیہ حسین کا کہنا تھا بین الاقوامی پراڈکٹ ری پاور کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر فخر ہے ۔ تقریب میں لندن سے آئے بین الاقوامی ڈانسر نے بیلے ڈانس پرفارمنس پیش کی جبکہ گلوکارہ سارہ حیدر نے ماضی کی مقبول گلوکارہ نازیہ حسن کے صدا بہار گیت گا کر انہیں ٹری بیوٹ پیش کیا ۔ تقریب کی میزبانی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کی ۔