خواجہ آصف کی پھر وکٹ ہلنے لگی ،بچنا ناممکن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 11, 2016 | 10:56 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) خواجہ آصف کی پھر وکٹ ہلنے لگی بھی دہری شہریت اور خفیہ اثاثے سامنے آگیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی اور اسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان ڈار نے بابر اعوان سے ملاقات کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں، آئندہ ہفتے خواجہ آصف کے خلاف نیا مقدمہ دائر کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی اوراسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کروں گا۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میںثابت کیا کہ 2013ءمیں آر او انتخابات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھاندلی کرنے والے عملہ اور آر او کی گرفتاری کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور عثمان ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 110 میں دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے ۔