ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی
نئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت ایک سو چھ روپے پچیس پیسے ہوگئی ہے۔جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پانچ روپے کی کمی آئی، جس کے بعد اس کی قیمت خرید ایک سو پانچ روپے ستر پیسے ہوگئی، جب کہ قیمت فروخت ایک سو چھ روپے پچیس پیسے ہوگئی ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اپنی سطح پر برقرار رہی اور اس کی قیمت خرید ایک سو چار روپے تیس پیسے، جب کہ قیمت فروخت ایک سو چار روپے پچاس پیسے ہے۔