ای سی بی نے ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ تک توسیع کی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 18:45 شام

انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے رواں برس جولائی میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی تھیں اور ان کی کوچنگ میں انگلش اسپنرز کی کارکردگی میں کافی نکھار نظر آیا جس کے بعد ای سی بی نے دوسرا کے موجد کے ساتھ کنٹریکٹ میں بنگلا دیش اور بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ تک توسیع کردی تھی۔بھارت کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عادل راشد نے ثقلین مشتاق کی جانب سے دیئے گئے پلان کے مطابق بولنگ کی اور اپنی ٹرن کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہے۔