ڈاکٹر نے پتھر کی آنکھ سے کھیلنے سے منع کیا تو مائیکل نے غصے میں آکر اسے آنکھ ہی دے ماری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 20:47 شام

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک): لارگو، فلوریڈا کے 54 سالہ ایڈورڈ مائیکل ڈورسی پر الزام ہے کہ اس نے مقامی میڈیکل سینٹر میں ایک ڈاکٹر کو اپنی پتھر کی آنکھ نکال کر کھینچ ماری تھی۔ وہ پولیس والوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور اس میڈیکل سینٹر کی ایمرجنسی میں اپنی باری کا انتظار کررہا تھا لیکن ڈاکٹر کے آنے میں تاخیر در تاخیر ہورہی تھی جس پر اسے شدید غصہ آگیا۔اپنا غصہ قابو میں رکھنے کےلئے ایڈورڈ نے اپنی مصنوعی (پتھر کی) آنکھ نکالی اور اس سے کھیلنا شروع کردیا جس پر میڈیکل سینٹر کے عملے

نے اسے سمجھایا کہ مصنوعی آنکھ سے اس طرح کھیلنا ٹھیک نہیں اور اسی بات نے جلتی پر تیل کا کام کردکھایا۔ایڈورڈ نے وہ پتھر کی آنکھ واپس لگانے کے بجائے قریب موجود ڈاکٹر کو کھینچ ماری اور اسے زخمی کردیا۔ وہاں موجود پولیس والوں نے بھی بلاتاخیر ایڈورڈ کو گرفتار کرلیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ایڈورڈ کو سمجھایا تھا کہ وہ ایسی حرکت نہ کرے مگر اس نے لاپرواہی سے کہا: ’’میرا جو دل چاہے، میں کرسکتا ہوں،‘‘ کہہ کر اپنی پتھر کی آنکھ ڈاکٹر کو کھینچ ماری تھی۔