نیوزی لینڈ میں زلزلہ، کرکٹرزمیں خوف کی لہر دوڑگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 20:15 شام

نیوزی لینڈ میں سات اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعدسونامی وارننگ جاری کردی گئی۔نیلسن میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے کے بعد ہوٹل سے باہر آگئے، ہوٹل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، شیشے ٹوٹ گئے ۔ کرائسٹ چرچ میں موجود ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی ہوٹل سے نکل آئیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ کے قریب تھا جبکہ اس کی گہرائی گیارہ کلومیٹر تھی۔پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بھی نیو زی لینڈ میں ہےجہاں زلزلے کے بعد ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے،کرائسٹ چرچ میں پاکستان

کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے،زلزلے کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر آگئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجروسیم باری نے کہا ہے کہ زلزلہ بہت خوف ناک تھا،تاہم زلزلے کے کسی نقصان سے کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم ہوٹل کی چھٹی منزل پر قیام پذیر تھی،زلزلے کی وجہ سے ہوٹل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی نیو زی لینڈ کے دورے پر ہےاورزلزلے سے ان کا ہوٹل بھی متاثرہوااور خواتین کرکٹرز خوف زدہ ہو گئیں،ٹیم منیجر باسط علی نے کہا ہے کہ نیو زی لینڈ میں زلزلے کے بعد خواتین کرکٹرزخوف زدہ ہو گئی تھیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کے بعد بچیاں اتنی خوفزدہ تھیں کہ اپنی چپلیں بھی نہیں پہن پائیں اور بغیر گرم کپڑوں کے خوف کے عالم میں ہوٹل سے باہر نکل آئیں۔ہوٹل کی انتظامیہ نے انہیں بعد میں سامان مہیا کیا۔باسط علی نے بتایاکہ آفٹر شاکس کی وجہ سے شدید سردی میں کھلے میدان میں موجود ہیں ۔