اسکولوں میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 19:11 شام

 

حیدرآباد(پاکستان): ریاست تلنگانہ میں زائد از ڈیڑھ ہزار اسکولوں کو ڈیجیٹل سے لیس کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا 14 نومبر کو یوم اطفال کے موقع پرڈیڑھ ہزار اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ بتایا گیا کہ ڈیجیٹل کلاسیس کا سماجی بہبود، بی سی، قبائل، اقلیتی، رہائشی، کستوربا گاندھی اور ضلع پریشد اسکولوں میں بھی انعقاد ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ

وہ ڈیجیٹل کلاسیس کے آغاز کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں۔آنے والی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کایہ ایک بہترین انتظام ہے۔ اساتذہ کے لیے بھی ۱۰نومبر تربیتی کلاسیس کے انعقاد کی ہدایت دے دی ہے۔