پاکستان کے سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 20:33 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے سنیما گھروں میں جلد ایرانی فلموں کی نمائش شروع ہو جائیگی، اس کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔پاکستان نیشنل میوزیم لوک ورثہ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فوزیہ سعید نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور پاکستانی سنیما گھروں میں اس کی نمائش کو بھی پذایرائی ملے گی، ایرانی فلمیں ثقافتی لحاظ سے پاکستانی معاشرے کے انتہائی قریب ہیں۔سینا فیکس سنیما کے جنرل منیجر مارکیٹنگ محسن یاسین نے کہا کہ ایرانی فلموں کی نمائش سے پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا، ایرانی کلچرل محکمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایرانی فلموں کی ریلیز کیلئے ایرانی پروڈیوسرز کیساتھ رابطوں میں تعاون کرے۔