راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کا عمدہ آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 17:04 شام

راجکوٹ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کو انڈیا کے خلاف 163 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔سنیچر کو جب میچ کے چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے تھے۔کپتان ایلسٹر کک اور حسیب حمید نے دوسری اننگز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا ہے۔ آج جب کھیل کا اختتام ہوا تو ایلسٹر کک 46 اور حسیب حمید 62 رنز پر کھیل رہے تھے۔اس سے قبل انڈیا نے سنیچر کے ر

وز 319 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم سکور میں 169 رنز کا اضافہ ہی کر سکی اور 488 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح مہمان ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں 49 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔انڈیا کی جانب سے چیتیشور پجارا 124 اور مرلی وجے 126 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ایشیون نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں لیگ سپنر عادل رشید چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولر رہے۔ ان کے علاوہ ظفر انصاری اور معین علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انڈین کپتان وراٹ کوہلی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 40 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ امت مشرا صفر، ریحانے 13 اور رویندرا جدیجہ 12 رنز ہی بنا سکے۔