دبئی ایرپورٹس کی توسیع کا نیا منصوبہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 18:40 شام

 

 

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)۔دبئی نے اپنے دو انٹرنیشنل ایرپورٹس پر مسافرین کیلئے مختص گنجائش میں بھاری اضافہ کیلئے تین ارب امریکی ڈالر کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کی 2025ء میں تکمیل کے بعد یہاں سے سفر کرنے والے 14 کروڑ 60 لاکھ مسافرین کو سہولت ہوگی۔ دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ 2015ء میں 7 کروڑ 80 لاکھ مسافرین کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ بن چکا ہے جہاں 2000ء کے بعد سے مسافرین کی تعداد میں سالانہ 13 فیصد کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔ المکتوم انٹرنیشنل ایرپورٹ کو 2

025ء سے امارات ایرلائنس کا مرکزی مقام اور دبئی کے بنیادی ایرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔