سعودی شہزادے کو کوڑے،تین دن بعد بھی جرم سامنے نہ آسکا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 19:19 شام

لاہور(خصوصی رپورٹ) تین روز قبل سعودی شہزادے کو کوڑے لگائے تاہم اب تک شہزادے  کا نام  سامنے آسکا اور نہ ہی اس کے جرم کا کوئی پتا چل سکا ہے۔سعودی عرب کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ شاہی خاندان کے ایک شہزادہ کو کوڑے لگائے گئے، تاہم اس کے جرم کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ اس سے چند ہفتہ قبل ایک اور شہزادہ کو کسی جھگڑے میں ایک سعودی شہری کے قتل کے جرم میں سزائے موت پر تعمل کی گئی۔ روزنامہ ’’عکاظ‘‘ نے آج خبر دی کہ ایک سعودی شہزادہ کو بحر احمر کے شہر جدہ میں واقع ایک جیل میں پیر کے روز کوڑے لگائے گئے لیکن اس واقعہ کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں اور سعودی عرب کے کثیرالآباد شاہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے اس فرد کا نام نہیں بتایا گیا۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے شہزادہ کو کوڑے لگانے کے واقعہ کی کوئی خبر نہیں دی تھی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 18 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ایک سعودی شہزادہ کی ہلاکت کے جرم پر سعودی شہزادہ ترکی بن سعود بن ترکی بن سعود الکبیر کو ریاض میں فائرنگ اسکواڈ نے گولی مار کر انہیں دی گئی سزائے موت پر تعمیل کی تھی۔ یہ سزائیں ایک ایسے وقت دی گئی ہیں جب یمن میں اس (سعودی عرب) کی جنگ کے درمیان شاہی مملکت کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہولناک گراوٹ سے شدید مالی دشواریاں درپیش ہیں۔