واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 19:39 شام

واٹس ایپ کی جانب سے شائع کیے گئے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد سے کئی اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ دستیاب نہیں ہوسکے گا۔ بلاگ کے مطابق واٹس ایپ میں کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور اس میں نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں جس کے بعد بعض اسمارٹ فونز اسے سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز کے پرانے ورژن میں اتنی صلاحیت نہیں ہوگی کہ وہ واٹس ایپ کو رکھ سکیں۔ بعض فونز میں واٹس ایپ موجود ہوگا مگر وہ اس کے کئی فیچرز فراہم نہیں کرسکے گا۔اتنظامیہ کے مطابق وہ اپنے صارفین کو مزی

د بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں اور بعض موبائل فونز میں واٹس ایپ کی سہولیت نہ فراہم کرنے کا فیصلہ بہت مشکل سے کیا گیا، لیکن اپنے صارفین کا خیال رکھتے ہوئے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔بلاگ کے مطابق 31 دسمبر کے بعد ان موبائل فونز میں واٹس ایپ دستیاب نہیں ہوگا۔بلیک بیری

نوکیا ایس40
نوکیا سمبیان ایس 60

ونڈوز فون 7.1

آئی فون 3 جی ایس یا آئی او ایس 6

اینڈرائڈ 2.1 اور 2.2

واضح رہے کہ واٹس ایپ کو 2009 میں بنایا گیا تھا اور 2014 میں فیس بک نے اسے خرید لیا تھا۔