پاکستان سے لندن،دولت کا بہتا دریا بند ۔الطاف اور ساتھی بھوکے مرنے لگے۔ہاتھ پھیلانے پر مجبور

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 07:42 صبح

لندن ( مانیٹرنگ) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ تحریک اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے بنیادی اخراجات پورے کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ ایم کیوایم لندن پر انتہائی برا وقت آگیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مالی بحران کے پیش نظر تحریک کی بھرپور مالی معاونت کریں۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ مالی بحران کے باعث ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے فون تین روز سے عدم ادائیگی پر بن

د ہیں جبکہ تحریک کے بنیادی اخراجات بھی پورے نہیں ہوپارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم میں دو دھڑے بنے کے بعد ایم کیوایم لندن میں شامل رہنماؤں اور کارکنان کی تعداد میں خاطر خوا کمی واقع ہوئی ہے